تازہ ترینفن اور فنکار

عائزہ خان اورعمران عباس نقوی ایک بار پھر نئے میگا پراجیکٹ میں

عائزہ خان اورعمران عباس نقوی کا شمار پاکستان کی مشہورترین جوڑیوں میں ہوتا ہے۔د ونوں کو ناظرین بے حد پسند کرتے ہیں۔ اس سے قبل یہ دونوں تُم کون پیا، محبت تم سے نفرت ہے، کوئی چاند رکھ اور تھوڑا سا حق میں ساتھ دکھائی دیے ہیں۔

عائزہ خان کا شمار پاکستان کی صفِ اول اداکاروں میں ہوتا ہے۔ عائزہ خان کو انسٹاگرام پر دس ملین صارفین فالو کر رہے ہیں، جو کہ اتنے صارفین رکھنے والی پاکستان کی پہلی اداکارہ ہیں۔ عائزہ خان ان دنوں ڈرامہ سیریل لاپتہ میں سارہ خان،گوہر رشید اور علی رحمان کے مد مقابل اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔ عمران عباس نقوی پاکستان کے خوبرو اداکاروں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ ان دنوں عمران عباس ڈرامہ سیریل امانت میں عروہ حسین اور صبور علی کے مد مقابل مرکزی کردار ادا کر رہے ہیںاور بہت جلد تمہارے حسن کے نام میں صبا قمر کے مقابل دکھائی دیں گے۔

عائزہ خان اورعمران عباس نقوی کا شمار پاکستان کی مشہورترین جوڑیوں میں ہوتا ہے۔د ونوں کو ناظرین بے حد پسند کرتے ہیں۔ اس سے قبل یہ دونوں تُم کون پیا، محبت تم سے نفرت ہے، کوئی چاند رکھ اور تھوڑا سا حق میں ساتھ دکھائی دیے ہیں۔ ہر ڈرامے میں ان کی جوڑی کو بے حد پسند کیا گیا ہے اور ہر جانب ان کے ڈرامے کو بہت مقبولیت حاصل ہوتی ہے۔ایک انٹرویو میں عمران عباس کا کہنا تھا کہ میں اور عائزہ ہر سال جنوری ساتھ گزارتے ہیں کیونکہ ہر سال ہی ہمیں کوئی پراجیکٹ مل جاتا ہے۔جبکہ عائزہ خان کا کہنا ہے کہ عمران عباس کے ساتھ میں پورا سال بھی اکٹھے کام کر سکتی ہوں۔

اب یہ خبریں ہیں کہ عائزہ خان اور عمران عباس ایک بار پھر جلد ہی ڈرامہ سیریل میں دکھائی دیں گے۔ان دونوں کے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر بھی کمنٹ کے ذریعے بھی ظاہر ہورہا ہے شاید جلد ہی دونوں ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔اگر ایسا ہے تو جلد ہی ہمیں ایک بار پھر ایک بلاک باسٹر ڈرامہ دیکھنے کو ملے گا۔آپ کا اِس بارے میں کیا خیال ہے ؟

Leave a Reply

Back to top button