Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it   Click to listen highlighted text! Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it
فن اور فنکار

عائزہ خان نے ملکۂ ترنم نور جہاں کا روپ دھار کر مداحوں کے دل جیت لیے

خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے ملکۂ ترنم میڈم نور جہاں کا روپ دھار کر مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔
عائزہ اپنے نئے پراجیکٹ میں ’گیتی‘ کا کردار ادا کریں گی، جس کے لیے انہوں نے میڈم نور جہاں سے مشابہہ روپ اختیار کیا۔
انہوں تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’گیتی میڈم نور جہاں کے لبادہ میں ۔
بعد ازاں میڈم نور جہاں کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے عائزہ خان نے کہا کہ ’میں نے جب میڈم نور جہاں جیسا روپ اختیار کرکے خود کو آئینے میں دیکھا تو میں حیران تھی۔‘
اداکارہ نے لکھا کہ ایک صدی بعد بھی کوئی میڈم نور جہاں جیسا نہیں بن سکتا لیکن اس خاص لمحے میں نے جب خود کو آئینے میں دیکھا تو ان کا ایک حصہ خود میں محسوس کیا اور میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے۔

Leave a Reply

Back to top button
Click to listen highlighted text!