تازہ ترینفن اور فنکار

عائشہ اکرام کو دھمکیاں دینے کا الزام، ٹک ٹاکر علی شاہ کیخلاف مقدمہ درج

سی سی پی او لاہور نے مقدمہ درج کروا کر ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی یقین دہانی کروا دی۔

ٹک ٹاکر عائشہ اکرام نے قتل کی دھمکیوں کے الزام کے تحت ٹاک ٹاکر علی شاہ کیخلاف تھانہ شاہدرہ میں مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گریٹر اقبال پارک واقعے کے ملزمان گرفتار کروانے کے نتیجے میں عائشہ اکرام کو دھمکیاں دی گئیں جس پر عائشہ نے تھانہ شاہدرہ کے فرنٹ ڈیسک پر درخواست جمع کروائی کہ انہیں قتل کئے جانے کا خوف لاحق ہے، جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔

سی سی پی او لاہور نے مقدمہ درج کروا کر ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی یقین دہانی کروا دی۔

Leave a Reply

Back to top button