جرم کہانی

عابد باکسر تین ساتھیوں سمیت پولیس حراست سے فرار

سابق انسپکٹر عابد باکسر تین ساتھیوں سمیت پولیس حراست سے فرار ہوگیا۔

عابد باکسر سرکاری رائفلیں چھین کر اپنے ساتھیوں سمیت فرار ہوا، عابد باکسر گرفتاری کے بعد پولیس کو للکارتا رہا۔

عابد باکسر کے دو گن مینوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا تھا، وہ اشتہاری ملزمان کے ساتھ فرار ہوا ہے۔

واضح رہے کہ عابد باکسر کو دھمکیاں دینے کے الزام میں سی آئی اے نے آج ہی ان کے گھر سے ان کے دو گن مینوں سمیت گرفتار کیا تھا جس کے بعد انہیں سی ٹی اے ماڈل ٹاؤن تھانے منتقل کردیا گیا تھا، جہاں سے وہ ساتھیوں سمیت فرار ہوگئے۔

یاد رہے کہ عابد باکسر پنجاب پولیس میں بطور انسپیکٹر اپنے امور سرانجام دے چکے ہیں اور اُن کی شہرت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button