تازہ تریندنیا

‘امریکا مشرق وسطیٰ سے کہیں نہیں جارہا، چین، روس یا ایران کیلئے خلا نہیں چھوڑیں گے

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہےکہ امریکا مشرق وسطیٰ میں ایک فعال شراکت دار رہے گا، امریکا خطے سے کہیں نہیں جا رہا، چین، روس یا ایران کے لیے خلا نہیں چھوڑیں گے۔

 جدہ کانفرنس برائے امن و ترقی سے خطاب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا نے خلیجی ممالک کے ساتھ شراکت داری سے خطے کے مثبت مستقبل کی تعمیر میں سرمایہ کاری کی ہے

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم ہر چیز پر متفق نہ بھی ہوں پھر بھی ساتھ کام کرسکتے ہیں، ایران کو جوہری ہتھیاروں کےحصول سے روکنےکے لیے پُرعزم ہیں، یہاں موجود تمام ممالک کے ساتھ انسداد دہشت گردی کی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا خطے سےکہیں نہیں جا رہا، چین، روس یا ایران کے لیے خلا نہیں چھوڑیں گے۔

خیال رہےکہ صدارت کا منصب سنبھالنےکے بعد امریکی صدر کا مشرق وسطیٰ کا یہ پہلا دورہ تھا اور سعودی عرب پہنچنے سے قبل انہوں نے اسرائیل کا دورہ کیا، اسرائیل کے دو روزہ دورے کے دوران امریکی صدر نے اسرائیلی اور فلسطینی قیادت سے ملاقات کی۔

 جدہ کانفرنس میں شرکت کے بعد امریکی صدر واپس روانہ ہوگئے، امریکی صدر نے چار روز مشرق وسطیٰ میں گزارے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button