بین الاقوامی

عالمی بے حسی کو دوسال بیت گئے ، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی بربریت جاری

سری نگر: بھارت کے مقبوضہ کشمیرپرغاصبانہ قبضے کو2 سال مکمل ہوگئے کشمیری ہر لمحہ احتجاج پر مجبور ہیں پانچ اگست کا دن دنیا کو بھارت کا اصل چہرہ دکھا گیا لیکن عا لمی بے حسی ختم ہونے میں ہی نہیں آرہی ہے بھارتی بربریت ہر دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے . پانچ اگست کا دن دنیا کی تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا جا چکا ہے . جس پر بھارت دوسال سے اپنی قوت کے ساتھ اپنے ظلم و جبر کو ڈھٹائی کے ساتھ ثابت کر رہا ہے . دوسال قبل مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرتے ہوئے ریاست کا درجہ چھین لیا تھا۔ مودی نے عالمی حقوق کی پامالی کی اور متنازع اقدام کیخلاف مزاحمت روکنے کیلئے ریاستی طاقت کا غیر انسانی استعمال کیاخواتین کی عزت و حرمت کا بھی خیال نہ رکھا۔ مقبوضہ وادی میں مظاہرے روکنے کیلئے ہزاروں اضافی فوجی اہلکاروادی میں پہنچائے گئے۔ وادی کے داخلی اور خارجی راستے سیل کر دئیے گئے۔لیکن جزبہ ایمانی سے لبیریز کشمیری نوجوان سڑکوں پر نکل آئے۔ اس طرح سے بھارت مخالف تحریک میں نئی جان پڑ گئی۔ قابض فوج نے چند ہی روز میں ہزاروں کشمیریوں کوگرفتار کر کے بھارت کی دور دراز جیلوں میں منتقل کر دیا۔ وادی میں بھارتی فوج کے مظالم دنیا سے چھپانے کیلئے انٹرنیٹ سروس منقطع کر دی گئی جب کہ مقامی اخبارات کی اشاعت روک دی گئی۔دنیا کو مقبوضہ کشمیر کے حالات سے لا علم رکھنے کی کوشش کی گئی . لیکن بھارت اپنی اس کوشش میں ناکام رہا مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پربھارت کوپاکستان سمیت دنیا بھر میں شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ۔اقوام متحدہ سمیت مختلف عالمی فورمز پرمسئلہ کشمیرکو بھرپور اندازمیں اجاگرکیا گیا۔یہ سلسلہ دو سال سے جاری ہے . لیکن عالمی خاموشی کے باعث اور مسلمانوں کے ایک نہ ہونے کی وجہ سے کشمیری اس عمل سے دور ہیں جو بھارت کو دندان شکن جواب دے سکے . لیکن بھارتی اقدامات کے باوجود کشمیری اپنی آزادی کے لئے پر عزم ہیں اور ہر قسم کی مشکلات کو جھیل کر آزادی کا سانس لینے کےلئے بے تاب ہیں.

Leave a Reply

Back to top button