تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

عالمی شہرت یافتہ ڈھول نواز پپو سائیں انتقال کر گئے

پپو سائیں نے دنیا بھر میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کیا، بین الاقوامی سطح پر بھی ڈھول کے ذریعے صوفیا کا پیغام پہنچایا۔ پپو سائیں پی کے ایل آیی ہسپتال میں زیر علاج رہے۔ پپو سائیں کا اصل نام ذوالفقار علی تھا، ان کو ڈھول بجانے میی بے حد مہارت حاصل تھی۔ سینکڑوں کی تعداد میں ان کے شاگرد دنیا بھر میں موجود ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ ڈھول نواز پپو سائیں انتقال کر گئے، ان کو کینسر کا مرض لاحق تھا جس کے سبب ان کا جگر 85 فیصد کام کرنا چھوڑ گیا تھا۔

پپو سائیں نے دنیا بھر میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کیا، بین الاقوامی سطح پر بھی ڈھول کے ذریعے صوفیا کا پیغام پہنچایا۔ پپو سائیں پی کے ایل آیی ہسپتال میں زیر علاج رہے۔ پپو سائیں کا اصل نام ذوالفقار علی تھا، ان کو ڈھول بجانے میی بے حد مہارت حاصل تھی۔ سینکڑوں کی تعداد میں ان کے شاگرد دنیا بھر میں موجود ہیں۔

پپو سائیں نے امریکہ و یورپ سمیت دنیا بھر پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ ڈھول بجانے کے حوالے سے ان ممالک میی لیکچر بھی دیئے۔ ان کا نام گینز بک آف ورلڈ میی بھی شامل رہا۔

پپو سائیں گزشتہ کئی سالوں سے لاہور میں شاہ جمال دربار میں ڈھول کے ذریعے زائرین کی توجہ کا مرکز رہے، ان کی خدمات کے اعتراف میں جہاں ان کو دنیا بھر سے ایوارڈز و اعزازات سے نوازا گیا وہیں حکومت پاکستان کی جانب سے پپو سائیں کو تمغہ امتیاز بھی دیا گیا جبکہ میوزک بینڈ اوورلوڈ کے ساتھ بھی منسلک رہے۔

Leave a Reply

Back to top button