عالمی منڈی میں خام تیل قیمت میں آج بھی کمی کا رجحان دیکھا گیا۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی (رائٹرز) کے مطابق منگل کو برطانوی خام تیل برینٹ 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا۔
برینٹ کی قیمت 7.62 ڈالر یعنی 7.1 فیصد کمی کے بعد 99.48 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 7.69 ڈالر یعنی 7.3 فیصد کم ہوکر 96.42 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے