تازہ ترینفن اور فنکار

عشقِ لاء، ہم ٹی وی کا جلد آنے والا بلاک باسٹر پراجیکٹ

ڈرامے کی کہانی تین مرکزی کرداروں کے گرد گھومتی ہے شنائیا، اذلان اور اذکا. شنائیا(سجل علی) جو کہ ایک جرنلسٹ کا کردار نبھا رہی ہیں، جس کو ﷲ تعالیٰ پر بے حد یقین ہے، کہ بے شک وہ ہی کارساز ہے. اس کی ذات کے علاوہ کوئی کسی کو نقصان نہیں پہنچا سکتا ہے. سجل کا کردار بہت ہی مضبوط ہے جو کہ بِلا خوف کسی بھی ظلم سے ٹکرانے کے لئے تیار ہے تا کہ وہ مظلوموں کو اس ظلم سے رہائی دلوا سکے.

عشقِ لاء، ہم ٹی وی کاجلد آنے والا بلاک باسٹر پراجیکٹ ہے. مومنہ درید پروڈکشن تلے بننے والے اس ڈرامے کی ہدایتکاری امین اقبال نے کی ہے جبکہ اس کی تحریر قیصرہ حیات نے کی ہے. جس میں پاکستان کی صفِ اول کی اداکارائیں سجل علی اور یمنی زیدی مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں. سجل علی اور یمنی زیدی کا نام ہی ڈرامے کی مقبولیت کے لیے کافی ہے اسی لئے جب سے یہ خبر سامنے آئی ہے تب سے ہی ناظرین میں تہلکہ مچا ہوا ہے. سجل علی جو کہ یہ دل میرا کے بعد کم بیک کر رہی ہیں جبکہ یمنی یکے بعد دیگرے ہماری انڈسٹری کو مسلسل ہٹ ڈرامے دے رہی ہے. ان کے مدِمقابل اذان سمیع خان مرکزی کردار ادا کریں گے، جو کہ ان کا پہلا پراجیکٹ ہے. اس سے قبل بچپن میں انہوں نے بطور چائلد آرٹسٹ پی ٹی وی میں کام کیا ہے.

ڈرامے کی کہانی تین مرکزی کرداروں کے گرد گھومتی ہے شنائیا، اذلان اور اذکا. شنائیا(سجل علی) جو کہ ایک جرنلسٹ کا کردار نبھا رہی ہیں، جس کو ﷲ تعالیٰ پر بے حد یقین ہے، کہ بے شک وہ ہی کارساز ہے. اس کی ذات کے علاوہ کوئی کسی کو نقصان نہیں پہنچا سکتا ہے. سجل کا کردار بہت ہی مضبوط ہے جو کہ بِلا خوف کسی بھی ظلم سے ٹکرانے کے لئے تیار ہے تا کہ وہ مظلوموں کو اس ظلم سے رہائی دلوا سکے.

شنائیا کے شوہر اذلان (اذان سمیع خان) ایک بہت ہی مشہور بزنس مین ہیں، جس کا مقصد آسمان پار جانا ہے. جس کے لئے آسمان بھی کوئی حد نہیں ہے. کیونکہ اس کو اس سے بھی بلند جانا ہے. اذلان کا ماننا ہے کہ اس کو جو بھی ملا ہے وہ سب اپنی محنت کی وجہ سے ملا ہے. آج وہ جس مقام پر ہے یہ سب اس کی محنت کا صلہ ہے.

جبکہ تیسرا کردار ہے اذکا(یمنی زیدی) کا، جو کہ ایک ڈاکٹر ہے، جسے معجزات پر بہت یقین ہے. جس کا ماننا ہے کہ ہمیں اپنا دل صاف کر کے بس ﷲ سے دعا مانگ لینی چاہیے لیکن ویکن کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے کیونکہ یہ سب انسان کی فکریات کا حصہ ہیں، وہ تو ﷲ ہے. اذکا کا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے اور غربت اس کے لیے ایک سزا کے مانند ہے. چھوٹے علاقے میں رہنے کے سبب اذکا کو روز جرائم کا سامنا کرنا پڑتا ہے. لیکن یہ کردار بھی بے حد مضبوط ہے کیونکہ یہ بھی کسی جرم کو خود پر حاوی نہیں ہونے دیتی.

تو تینوں ہی کردار بہت خوبصورت ہیں لیکن خوبصورت لوگوں کی راہ میں ہی زیادہ کانٹے ہوتے ہیں. انہی کے امتحانات زیادہ ہوتے ہیں کیونکہ بے شک وہ خدا کے زیادہ قریب ہوتے ہیں. اس لئے ان تینوں کی زندگیوں میں امتحانات آئیں گے لیکن ﷲ تعالیٰ اپنے نیک بندوں کا ہاتھ نہیں چھوڑتا.

اگر اداکاری کی بات کی جائے تو بلاشبہ سجل علی اور یمنی زیدی پاکستان کی بہترین اداکارائیں ہیں. جوکہ اب تک کئی کردار نبھا چکی ہیں اور خود کو کسی بھی کردار میں بہترین انداز میں ڈھالنا جانتی ہیں. اذان سمیع خان جو کہ اپنی آواز کا جادو تو پہلے ہی چلا چکے ہیں اب باری ہے اداکاری کی. ڈرامے کے ٹیزر میں تو اذان بہترین دِکھ رہے ہیں اور یقیناً ڈرامے میں بھی بہترین رہیں گے. اذان اور سجل کی جوڑی بھی بہترین دِکھ رہی ہے جن کی ہر جھلک سے ایک دوسرے کے لیے محبت واضح دکھائی دے رہی ہے. اب دیکھنا یہ ہے کہ ان کی ملاقات اذکا سے کس طرح ہو گی.

اس کے علاوہ کاسٹ میں عدنان سمد بھی شامل ہیں جو کہ ایک مختلف رول میں دکھائی دیں گے.

اگر شوٹنگ کی بات کی جائے تو بہترین انداز میں اس ڈرامے کے ٹیزر اور اوایس ٹی کو فلمایا گیا ہے. پہاڑی علاقہ جات اور وادیوں، بہت ہی دلکش منظر، جن سے پاکستان کی خوبصورتی جھلک رہی ہے.
اس ڈرامے کا ناظرین کو بھی بے صبری سے انتظار ہے اسی لیے ڈرامے کے پہلے ٹیزر پر ایک دن میں ہی ١ ملین ویوز آگئے. یقیناً یہ پاکستان کے شاندار اور ہمیشہ یاد رہنے والے ڈراموں میں سے ہوگا.
اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار ضرور کریں.

Leave a Reply

Back to top button