خبریںسپورٹس

علیم ڈار نے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز کی امپائرنگ کا اعزاز حاصل کر لیا

ویب ڈیسک: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی امپائرعلیم ڈار کا ایک اور ریکارڈ، سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کی ذامہ داری نبھانے والے دنیا کے پہلے امپائر بن گئے.
علیم ڈار نے ویسٹ انڈیز کے نامور امپائر سٹیوبکنر کا زیادہ ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کا ریکارڈ توڑ دیا.
انہوں نے یہ سنگ میل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان جمعرات کو پرتھ میں شروع ہونے والے تین میچز کی سیریز کے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں امپائرنگ کر کے عبور کیا۔
یہ علیم ڈار کے بطور امپائر کیریئر کا 129 واں ٹیسٹ میچ ہے۔
علیم ڈار سے قبل زیادہ ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کرنے کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے امپائر سٹیو بکنر کے پاس تھا جنہوں نے بطور امپائر اپنے کیریئرمیں 128 ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دئے۔
واضح رہے علیم ڈار نے پہلی بار 2003ء میں بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے درمیان ڈھاکا میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں ذمہ داری انجام دی تھی۔ جبکہ انہوں ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں بطور امپائر 2000ء میں سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں آغاز کیا اور اب تک 207 ون ڈے میچز میں زمہ داری انجام دے چکے ہیں۔ ون ڈے کرکٹ میں زیادہ میچوں میں امپائرنگ کرنے کا اعزاز روڈی کوئڑزن کے پاس ہے، جو 209 ون ڈے میچز امپائرنگ کر چکے ہیں.

Leave a Reply

Back to top button