پاکستانتازہ ترین

وزارت داخلہ کا جعلی ایڈیشنل سیکریٹری گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد کی کارروائی کے دوران وزارت داخلہ کا جعلی ایڈیشنل سیکریٹری گرفتار کرلیا گیا۔

جعلسازی میں ملوث ملزم افتخار علی خود کو وزارت داخلہ کا ایڈیشنل سیکریٹری ظاہر کرتا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے شکایت کنندہ کو وزارت مذہبی امور سے حج ویزے دلوانے کی پیشکش کی، ملزم نے دھوکے سے 7 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بٹوری۔

ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button