پاکستان

عمران صاحب مشینوں کے معائنے چھوڑیں، ڈرامے نہ کریں. مریم اورنگزیب

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے عمران صاحب مشینوں کے معائنے چھوڑیں، ووٹ چوری اور فراڈ کیسے ختم ہوگا، اس کی بات کریں ۔انتخابی نتائج کے تاخیر سے اعلان کی کیا وجوہات ہیں؟ وہ قوم کو بتائیں، ڈرامے نہ کریں ۔
انہوں نے ان خیالات کا آطہار وزیراعظم کے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معائنے پر ردعمل میں کیا انہوں نے کہا کیا الیکٹرانک ووٹنگ مشین ریٹرننگ افسران کے اغوا کی سوچ روک سکتی ہیں؟۔ پوری دنیا میں فیل ہونے والا نظام آپ کے کمرے میں ٹیسٹ ہونے سے پاس نہیں ہوجائے گا.
انہوں نے کہا 2018 میں آرٹی ایس بٹھا کر مسلط ہونے والے عمران صاحب کو الیکٹرانک مشینیں ہی ووٹ دیں گی ۔عوام کا آٹا چینی دوائی بجلی گیس چوری کرنے والوں کو پاکستان کے عوام ووٹ نہیں دیں گے ۔

Leave a Reply

Back to top button