Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it   Click to listen highlighted text! Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it
کھیل

عمر اکمل کا حملہ کرنے والے ملزمان کو معاف کرنے کا فیصلہ

ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل نے حملہ کرنے والے تمام ملزمان کو معاف کرنے کا فیصلہ کر لیا، جج پر عدم اعتماد کی دائر درخواست بھی واپس لے لی۔
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں عمر اکمل پر حملہ کرنے کے کیس میں تازہ ترین پیش رفت کے مطابق کرکٹر نے حملہ کرنے والے تمام ملزمان کو معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس موقع پر وکیل عمر اکمل کا کہنا ہے کہ ملزمان کی درخواست ضمانتوں کی مخالفت نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ عمر اکمل پر حملہ کیس میں ملزمان کیخلاف تھانہ ڈیفنس بی نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
عمر اکمل نے ضمانتوں کی سماعت کرنے والے جوڈیشل مجسٹریٹ پر عدم اعتماد کا بھی اظہار کیا ہوا تھا۔

Leave a Reply

Back to top button
Click to listen highlighted text!