پاکستانتازہ ترین

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی ، غیر تسلی بخش

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بجلی کی سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا روز ہے، دونوں فریقین کے درمیان تکنیکی مذاکرات مکمل ہونے پر پالیسی مذاکرات کا آغاز ہو گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف نے بجلی کی حکومتی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ڈسکوز کے 100 فیصد بل وصولی میں ناکامی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

 آئی ایم ایف کا مؤقف ہے حکومتی کمپنیوں کی کارکردگی بہتر بنائے بغیر گردشی قرض کا خاتمہ ممکن نہیں، 100 فیصد بل وصولی کے بغیر پاور سیکٹر کا گردشی قرض ختم نہیں ہو سکتا۔آئی ایم ایف نے 3 ڈسکوز کے علاوہ دیگر تمام ڈسکوز کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے حکومت پاکستان کو ڈسکوز کی طرف سے بجلی بل وصولی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

 آئی ایم ایف نے گردشی قرض مینجمنٹ پلان کے اہداف، بجلی ٹیرف میں سبسڈی ختم کرنے اور صنعتی شعبے کی ٹیرف سبسڈی کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button