Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it   Click to listen highlighted text! Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it
کاروبار

عوام کیلئے خوشخبری، ٹیکس کم ہونے سے گاڑیاں سستی ہو گئیں

آٹو مینوفیکچرز نے گاڑیوں کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیکس میں کمی ہونے کی وجہ سے گاڑیاں سستی ہو گئی ہیں۔
ٹیکسوں میں کمی سے 660 سی سی گاڑی 85 ہزار روپے، ایک ہزار سی سی ایک لاکھ 10 ہزار روپے، 1300 سی سی گاڑی 48 ہزار روپے، 1500 سی سی گاڑی ایک لاکھ 6 ہزار روپے اور 1800 سی سی کی گاڑی ایک لاکھ 15 ہزار روپے سستی ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق قیمتوں میں کمی کے بعد ایک ہزار سی سی گاڑی کی قیمت 15 لاکھ 30 ہزار روپے، 1300 سی سی گاڑی 19 لاکھ 72 ہزار روہے، 1500 سی سی گاڑی کی قیمت 33 لاکھ 74 ہزار روپے اور 1800 سی سی کی گاڑی کی قیمت کم از کم 38 لاکھ 64 ہزار روپے ہو گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا تھا کہ تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔ میری گاڑی سکیم کے تحت چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس ختم ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ 660 سی سی گاڑی کی قیمت میں ایک لاکھ 5 ہزار روپے کمی ہوگی جبکہ ہزار سی سی گاڑیوں کی قیمت میں ایک لاکھ 42 ہزار تک کمی ہو گی۔ گاڑیوں کی قیمت میں کمی کا اطلاق ایک دو دن میں ہو جائے گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ آٹو سیکٹر کی کیپسٹی 4 لاکھ 5 ہزار گاڑیاں بنانے کی ہے۔ لارج سکیل مینوفیکچرنگ میں آٹو سیکٹر کا 10 فیصد رول ہے۔ پچھلے ایک لاکھ 64 ہزار گاڑیاں بنائی گئیں۔ جب گاڑیوں کی قیمت کم ہوتی ہے تو ڈیمانڈ بڑھ جاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آٹو سیکٹر میں 3 لاکھ نوکریاں مہیا ہوں گی۔ اس سال 26 لاکھ موٹر سائیکل بنے، اگلے سال ملک میں 4 لاکھ موٹر سائیکل بنائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی اپ فرنٹ قیمتوں میں 20 فیصد کمی کردی ہے۔ گاڑیوں کی لیز کا طریقہ بھی آسان کریں گے۔ آٹو پالیسی میں لوکلائزیشن پر فوکس کیا ہے۔ آٹو سیکٹر میں 40 فیصد لوکلائزیشن لائیں گے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آٹو سیکٹر ساڑھے 300 ارب ٹیکس دیتا ہے۔ آٹوسیکٹر کو ایکسپورٹ اوریئنٹڈ بنا رہے ہیں۔ جو گاڑی خریدے گا اسے اپنے نام پر رجسٹریشن کرانا ہوگی۔ گاڑی رجسٹرڈ کرانے والا ہی گاڑی بک کرا سکتا ہے۔ گاڑیوں کی آن لائن بکنگ ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کی کوالٹی بہتر بنانے پر توجہ دی جائے گی۔ پاکستان میڈ گاڑیوں کے سیفٹی فیچرز بڑھائے جائیں گے۔ اگست میں آٹو پالیسی منظوری کیلئے کابینہ میں لے کر جائیں گے۔

Leave a Reply

Back to top button
Click to listen highlighted text!