تازہ ترینٹیکنالوجی

فریج کو کتنے درجہ حرارت پر چلانا چاہیے؟

غذا کو زیادہ عرصے تک تازہ رکھنے اور غذا سے ہونے والی بیماریوں سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ فریج کو درست درجہ حرارت پر چلایا جائے۔

اگر آپ کی غذائیں فریج میں معمول سے زیادہ جلد خراب ہوجاتی ہیں یا فریزر میں رکھی آئس کریم باہر آنے پر پگھلی ہوئی ہے تو آپ کے فریج کے درجہ حرارت کو چیک کرنے کی ضرورت ہے۔

ہوسکتا ہے کہ آپ کو علم نہ ہو مگر 4 سینٹی گریڈ سے کم درجہ حرارت فریج کے لیے مثالی ہے۔

اسی طرح فریزر کا درجہ حرارت منفی 18 سینٹی گریڈ ہونا چاہیے۔

کئی بار فریج اور فریزر کے ٹمپریچر کو کنٹرول کرنے والا تھرمو میٹر خراب ہوجاتا ہے یا ہوتا ہی نہیں۔

مگر خوش قسمتی سے اس طرح کی برقی مصنوعات کے تھرمو میٹرز عموماً سستے ہوتے ہیں اور آسانی سے مل بھی جاتے ہیں۔

فریج کے بہترین درجہ حرارت کو دریافت کرنا چیزوں کو ٹھیک رکھنے کے لیے ضروری ہوتا ہے اور خراب اشیا کھانے سے ہونے والی بیماریوں سے بچانے یں مددگار ہوتا ہے۔

کئی بار ایسا بھی ہوتا ہے جب فریج میں رکھی چیزیں منجمد ہوجاتی ہیں تو کیا یہ مشین میں خرابی کی نشانی ہے؟

اچھی بات یہ ہے کہ اس طرح کے مسئلے کا حل اکثر آسان ہوتا ہے مگر فریج کے بہت زیادہ ٹھنڈا ہونے کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں۔

سب سے پہلے تو فریج کے درجہ حرارت کو چیک کریں اور 2 سے 4 سینٹی گریڈ کے درمیان سیٹ کریں۔

یہ درجہ حرارت اشیا کو تازہ اور ٹھنڈا رکھتا ہے مگر منجمد نہیں ہونے دیتا۔

اسی طرح فریج میں ہوا کی گردش کا مناسب انتظام ہونا چاہیے تاکہ درجہ حرارت درست رہے تو کوشش کریں کہ فریج بہت زیادہ بھر نہ جائے، یا اشیا ایئر وینٹس کو بلاک نہ کررہی ہوں۔

دوسری جانب خالی فریج بھی مسئلے کا باعث بن سکتا ہے، اس میں مناسب تعداد میں اشیا کا نہ ہونے پر ٹھنڈا ہوا فریج کے نیچے پہنچنے لگتی ہے اور وہاں موجود اشیا کو منجمد کردیتی ہے۔

ایک اور وجہ دروازے کی سیل خراب ہونا بھی ہے جس سے ٹھنڈی ہوا باہر لیک ہونے لگتی ہے۔

ایسی صورت میں فریج درجہ حرارت کو درست سطح پر رکھنے کی مسلسل کوشش کرتا ہے اور اسے زیادہ کام کرنا پڑتا ہے جس سے چیزیں منجمد ہوجاتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button