جرم کہانی

فاطمہ قتل کیس : گرفتاری کے لیے پولیس کا چھاپہ ، ملزمان فرار

خیرپور فاطمہ قتل کیس میں نامزد ملزمہ حنا شاہ اور اس کے والد فیاض شاہ کے گرفتاری کے لیے پولیس نے چھاپہ مارا تاہم دونوں ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

خیرپور اور کراچی پولیس نے ملزم سید فیاض کے بھائی سابقہ ضلع ناظم سید نیاز شاہ کے کراچی گھر میں چھاپہ مارا، ایس ایس پی خیرپور ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کا کہنا تھا کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی تاہم دونوں ملزمان چھاپے سے پہلے ہی فرار ہوگئے تھے۔

ایس ایس پی خیرپور ڈاکٹر سمیع اللہ کا کہنا تھا کہ پولیس کی اجنب سے دونوں ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس کے علاوہ خیرپور پولیس اور لیڈیز پولیس نے جمع ہوکر حویلی کو سرچ کیا مگر وہاں بھی ملزمان ہاتھ نہ آئے
دوسری جانب پولیس گرفتار مرکزی ملزم اسد شاہ سے دوسرا موبائیل برآمد کرا سکی نہ اس سے پہلے موبائل کا پن کوڈ حاصل کر سکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button