پاکستانتازہ ترین

ریکوڈک منصوبے کی ڈیل پر دستخط کرنے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے ریکوڈک منصوبے کی حتمی ڈیل پر دستخط کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی۔

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ حکومت ریکوڈک منصوبے سمیت دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاروں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔ سرمایہ کاروں سے کیے گئے تمام وعدے پورے کیے جائیں گے۔

اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریکوڈک پروجیکٹ کی تنظیم نو کے حتمی معاہدوں پر قانونی رائے کے لیے صدارتی ریفرنس دائر کیا گیا۔ حتمی معاہدوں پر قانونی رائے کے لیے صدارتی ریفرنس آئین کے آرٹیکل186کے تحت دائر کیا گیا۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے 9 دسمبر کو رائے دی کہ ریکوڈک پراجیکٹ کی تنظیم نو کا عمل شفاف تھا، جن معاہدوں پر دستخط کیے جارہے ہیں وہ قانون کے عین مطابق ہیں۔

کابینہ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے ای سی سی سے منظور کئے گئے ریکوڈک پروجیکٹ فنڈنگ پلان کی توثیق کردی۔ وفاقی کابینہ نے ریکوڈک منصوبے کی حتمی ڈیل پر دستخط کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی، 15 دسمبر کو ڈیل پر حتمی دستخط ہوجائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق کابینہ نے وزارت پٹرولیم اور دیگر وزارتوں کے حکام کو باضابطہ اجازت دے دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button