خبریںدنیا سے

فلپائن: فوجی طیارہ گر کر تباہ، 17 افراد ہلاک

فلپائن کا فوجی طیارہ جنوبی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہوگئے۔

فلپائن کے سیکریٹری دفاع کے مطابق فلپائنی فوجی طیارہ صوبہ سولو کے جزیرہ جولو میں گرکر تباہ ہوا، فلپائنی فوج کے سی 130 طیارے میں بیشتر فوجیوں سمیت 92 افراد سوار تھے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلپائنی فوج کے سربراہ چیف جنرل سری لیتو سبجانہ کی جانب سے طیارے کے حادثے کی تصدیق کی گئی ہے۔

فلپائنی فوج کے چیف جنرل سری لیتو سبجانہ کے مطابق سی 130 کے جلتے ہوئے ملبے سے 40 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

جنرل سبجانہ کا کہنا ہے کہ ریسکیو کا کام جاری ہے، دعا ہے کہ مزید لوگوں کو بچاسکیں۔

Leave a Reply

Back to top button