جرم کہانی

فواد نے بھائی کو ویڈیو کال پر بتایا کہ وہ فیملی کو قتل کرنے جا رہا ہے، پولیس

کراچی کے علاقے ملیر میں قتل کی لرزہ خیز واردات کے متعلق پولیس کہا ہے کہ ملزم فواد نے بیرون ملک مقیم بھائی کو ویڈیو کال پر بتایا کہ وہ فیملی کو قتل کرنے جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بیرون ملک موجود بھائی نے کراچی میں موجود اپنے بھائی کو بتایا، بعد ازاں بھائی نے اپنی اہلیہ کو فون کرکے اطلاع دی۔ خاتون کے پہنچنے تک فواد کارروائی کرچکا تھا، واردات کے وقت بچیاں سکول سے آکر سو رہی تھی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ فواد کی اہلیہ کے جسم کے مختلف حصوں پر زخم تھے۔

دوسری طرف ترجمان جناح ہسپتال کا کہنا ہے کہ جناح ہسپتال میں  فواد کا آپریشن مکمل ہوچکا ہے۔ فواد کی حالت خطرے سے باہر ہے، اسے آپریشن تھیٹر سے وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ کراچی کے الفلاح تھانے کی حدود میں واقع شمسی سوسائٹی کے ایک گھر میں پر تشدد واقعے میں ماں اور اس کی 3 بیٹیوں کو قتل کردیا گیا جبکہ شوہر شدید زخمی ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button