پاکستانتازہ ترین

صوبے کے بددیانت حکام رگڑے کی زد میں !

لاہور (فیصل اکبر ) پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے بعد انتظامی عہدوں پر بھی وسیع پیمانے پر فوری تقرر و تبادلوں کا امکان ہے،تحریک انصاف کے لانگ مارچ اور حالیہ ضمنی انتخابات میں کھل کر سامنے آنے والے افسران رگڑے کی زد میں آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی تجربہ کار نیک نام افسران کو اہم عہدوں پر تعینات کریں گے تو دوسری طرف اُن افسران کو عہدوں سے ہٹایا جانا بھی یقینی ہے جو مسلم لیگ نون کے ہم خیال سمجھے جاتے رہے ہیں اور حالیہ چند مہینوں میں اُن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ قاف کو ٹف ٹائم دیاگیاہے،

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو سبوتاژ کرنے والے پولیس افسران اور حالیہ ضمنی انتخابات میں نون لیگ کی حمایت میں متحرک رہنے والے صوبے اور اضلاع کی سطح کے انتظامی افسران بھی تقرر و تبادلوں سمیت محکمانہ تحقیقات کی زد میں آنے کا قوی امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button