جرم کہانی

فیصل آباد میں اسپتال سے خاتون نے نومولود کو اغوا کرلیا

فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال کے گائنی وارڈ سے خاتون نے نومولود کو اغوا کرلیا۔

جڑانوالہ کے رہائشی صداقت کے ہاں گزشتہ روز بیٹے کی پیدائش ہوئی، نامعلوم خاتون تین روز سے خاتون کے ساتھ وارڈ میں موجود تھی۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے نومولود کی والدہ اور نانی کو نشہ آور چائے پلائی، ماں بیٹی کے بیہوش ہونے پر ملزمہ بچہ کے کر فرار ہوگئی۔

اغوا کار خاتون کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں خاتون کو ڈاکٹر جیسا سفید گاؤن پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

فوٹیج میں ملزمہ کو گائنی وارڈ کے اردگرد چکر لگاتی بھی دکھائی دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی فیصل آباد میں الائیڈ اسپتال سے دو نومولود جڑواں بچیوں کو اغوا کرلیا گیا تھا جنہیں پولیس نے بازیاب کرواکے ملزمہ کو گرفتار کرلیا تھا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button