HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » فینز کی محبت سب سے بڑا ایوارڈ ہے: سلیم معراج

فینز کی محبت سب سے بڑا ایوارڈ ہے: سلیم معراج

پڑھنے کا وقت: 1 منٹ

کراچی( ثاقب اسلم دہلوی سے) سب فلم میکرز اور پروڈیوسر انڈسٹری کی کامیابی کے لئے کام کر رہے ہیں۔ ایسے میں فلمیں ہٹ ہوں گی اور ناکام بھی۔ وقت کے ساتھ ساتھ درست سمت میں کام کر کے جو لوگ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیں گے انہیں کی فلمیں زیادہ کامیاب ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار ٹی اور فلم کے سینئر اداکار سلیم معراج نے ’’علم نگر ڈاٹ کام‘‘ سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ میرے پاس اس وقت چار سے زائد فلموں کی آفرز موجود ہیں اور اللہ کے کرم سے کئی ڈراموں کی شوٹنگ میں بھی مصروف بھی ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں سلیم معراج کا کہنا تھا کہ میں آج بھی سیکھنے کے مراحل میں ہوں، منفرد انداز میں کام کرنے کا قائل ہوں اسی لوگ میرے کام کو پسند اور مجھ سے محبت کرتے ہیں جو میرے لئے بہترین اور اعلیٰ ایوارڈ ہے۔

جواب دیجئے