Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it   Click to listen highlighted text! Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it
Uncategorized

قانون سازی، اسپیکر کا شہباز شریف سے ایک اور رابطہ

قانون سازی کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے ایک اور رابطہ کرلیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو باضابطہ خط لکھ دیا ہے، جس میں اپوزیشن لیڈر سے انتخابی اصلاحات بل سمیت دیگر اہم قوانین پر اتفاق رائے کے لئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
اسپیکر اسد قیصر نے خط میں اپوزیشن لیڈر کو یقین دہانی کرائی کہ اسپیکر آفس اس ضمن میں حکومت اور اپوزیشن کو بات چیت کے لئے مکمل سہولت فراہم کرے گا، اپوزیشن لیڈر اس ضمن میں اپنا کردار ادا کریں، تاکہ پارلیمانی کمیٹی برائے قانون سازی اس پر دوبارہ سے بات چیت کرے
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ انتخابی ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظور ہوچکا ہے، لیکن سینیٹ سے منظور نہیں ہوا، حکومت نے اس بل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چاہتے ہیں کہ پارلیمانی کمیٹی برائے قانون سازی بل پردوبارہ سے بات چیت کرے۔

Leave a Reply

Back to top button
Click to listen highlighted text!