جرم کہانی

قتل کے مقدمے میں گرفتار 12 سالہ بچی کو رہا کرنے کا حکم

پشاور ہائی کورٹ نے قتل کے مقدمے میں گرفتار 12 سالہ بچی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے بچی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں قتل کےمقدمےمیں گرفتار 12 سالہ بچی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ 12 سالہ بچی کے گھاس کاٹنے پر گوہر علی نامی شخص کوقتل کرنےکا الزام ہے، واقعہ 5ماہ قبل تھانہ گاگرہ بونیر میں پیش آیا تھا۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ دونوں فریقین نے ایک دوسرے کیخلاف مقدمہ درج تھا، بچی کی عمر 16 سال سے کم ہے، درخواست ضمانت منظور کی جائے۔

پشاور ہائی کورٹ وکیل کی استدعا پر 12 سالہ بچی کی درخواست منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

دوسری جانب پشاور ہائیکورٹ میں قتل کیس اے ٹی سی ٹرانسفر کرنے سے متعلق صوبائی حکومت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

پشاورہائیکورٹ نے کیس سیشن عدالت سے اے ٹی سی منتقل کرنے کا حکم دے دیا اور فیصلے میں کہا کہ اے ٹی سی نے قتل کیس 18 اپریل کو سیشن کورٹ ٹرانسفرکیا تھا، فیصلے کےخلاف صوبائی حکومت نے درخواست دائر کی تھی۔

پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ ملزم فیصل عرف غازی خالدنے3سال قبل طاہر احمد کو قتل کیا تھا اور 18 اپریل 2023 کو اے ٹی سی نے کیس سیشن کورٹ منتقل کردیا تھا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button