Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it   Click to listen highlighted text! Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it
Uncategorized

قومی سلامتی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ قومی جواب دینے کی ضرورت ہے.آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے فوج ملک کو تمام خطرات سے بچانے کیلیے پرعزم اورآپریشنل تیاریوں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، انھیں سلامتی کی صورتحال اور درپیش چیلنجوں سے آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ قومی سلامتی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ قومی جواب دینے کی ضرورت ہے,
انہوں نے کہا پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مضبوط بن کر ابھرا ، اب قوم کی خوشحالی اور ترقی کے لئے دل لگا کام کرنا اجتماعی ذمہ داری ہے۔

Leave a Reply

Back to top button
Click to listen highlighted text!