تازہ تریندنیا

روس اور چین نے اسرائیل کی حمایت میں امریکی قرارداد ویٹو کردی

روس اور چین نے امریکا کی اسرائیل کی حمایت میں سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد کو ویٹوکردیا جبکہ غزہ کی صورتحال پر روس کی قرارداد کو امریکا اوربرطانیہ نے ویٹو کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل میں امریکہ روس اورچین کے درمیان ویٹو کی جنگ جاری ہے اور جنگ بندی کامطالبہ تک نہ ہوسکا۔

روس اور چین نےاسرائیل کی حمایت میں امریکی قرارداد ویٹو کردی، جنگ بندی کے نام نہاد مطالبے کے نام پر پیش کی گئی امریکی قرارداد کو ویٹو کیا گیا ، امریکا کی پیش کی گئی قرارداد میں فلسطینیوں کی شہادت کی مذمت تک درج نہیں۔

سلامتی کونسل میں روسی مندوب نے کہا ہے کہ امریکی قرارداد میں اسرائیل کوحملوں کوجوازدیاگیاہے، قراردادمیں اسرائیل کواپنےدفاع کےنام پرکھلی چھوٹ نہیں دی جاسکتی۔

چینی مندوب کا کہنا تھا کہ غزہ میں انسانی بنیادوں پرجنگ بندی ہونی چاہیےسیاسی مفادکیلئےنہیں، غزہ میں انسانی امدادکی بلاروک ٹوک اجازت ہونی چاہیے۔

امریکاکی پیش کی گئی قراردادکو10ووٹ پڑےتوروس اورچین نےمشترکہ ویٹوکردی ، متحدہ عرب امارات نےچین اورروس کےویٹوکرنےکےفیصلےکوسراہا جبکہ برازیل اورموزمبیق نے قرارداد پر ووٹنگ کے دوران حصہ نہیں لیا۔

دوسری جانب غزہ کی صورتحال پر روس کی قرارداد امریکا اوربرطانیہ نےویٹوکردی، روسی قراردادکی چین،عراب امارات اورگیبن نے حمایت کی تھی جبکہ روسی قراردادپرنوملکوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button