Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it   Click to listen highlighted text! Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it
پاکستان

قیام امن کیلئے پرامن افغانستان ناگزیر ہے. شاہ محمود قریشی

ملتان: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دہشت گردی ہمارے معاشرے کیلئے سنگین خطرہ بن چکی ہے جبکہ خطے میں قیام امن کیلئے پرامن اور مستحکم افغانستان ناگزیر ہے۔ ہمیں اسلاموفوبیا کے خلاف موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان ہر طرح کی دہشتگرد کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے۔ چاہے وہ افراد کی جانب سے ہوں، گروہوں کی جانب سے ہوں یا ریاستوں کی جانب سے ہوں۔
مقامی تنظیم کے زیر اہتمام منعقدہ دو روزہ ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں نے ہزاروں کی تعداد میں اپنی جانوں کی قربانی دی۔ پاکستان دہشت گردی کے عفریت سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جو اکثر اوقات سرحد پار معاونت کے باعث ہوئی۔

Leave a Reply

Back to top button
Click to listen highlighted text!