تازہ ترینسیاسیات

پیپلزپارٹی کا پی ڈی ایم کے احتجاج میں شرکت کا فیصلہ

پیپلزپارٹی نے سپریم کورٹ کے باہر ہونے والے احتجاج میں شرکت کا فیصلہ کرلیا۔

یہ بات پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما نیئر بخاری اور فیصل کریم کنڈی نے نیوز کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

نیئر بخاری نے کہا کہ 70کی دہائی تک جوڈیشری نے جو بھی کیا وہ سب کے سامنے ہے، اور اب پنجاب، کے پی الیکشن پر فل کورٹ نہیں بنایا گیا، کل پیپلزپارٹی بھرپور طریقے سے احتجاج میں شرکت کرے گی۔ پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ کانسٹیٹیوشن ایونیو پر بھرپوراحتجاج کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے منصف چاہئیں، وہ منصف چاہئیں جو پسند اور ناپسند پر فیصلےنہ کریں،11مئی کو جب عمران خان کو طلب کیا گیا تو اس وقت وہ ملزم تھا، ہر وہ فرد جس پرالزام ہو وہ ملزم ہوتا ہے،سوال یہ ہے کہ کن وجوہات کی بناء پر عمران خان کی گرفتاری غیرقانونی قرار دی گئی؟

اس موقع پر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے غنڈوں اور بدمعاشوں نے جو کیا سب کے سامنے ہے، پی ٹی آئی کے غنڈوں، بدمعاشوں نے لیڈرشپ کے کہنے پر سب کچھ کیا، آج ایک وکیل نے کہا کہ عمران خان کے پاس فون تھا وہ ہدایات دے رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نےجو کچھ کیا اس پرتو فوجداری مقدمات ہونے چاہئیں، عمران خان نے کل دوبارہ دھمکی دی ہے، عمران خان نے کہا کہ جب میں ملک کا نام روشن کررہا تھا تو آپ پیدا بھی نہیں ہوئے تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button