Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it   Click to listen highlighted text! Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it
خبریںپاکستان سے

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا جوان، 5 شہری شہید

ویب ڈیسک: لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ، جس کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان اور 5 شہری شہید ہو گئے، جب کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارت کے 9 فوجی مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر جورا، شاہ کوٹ اور نوسہری سیکٹرز میں سیزفائر کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان لانس نائیک زاہد اور پانچ شہری شہید ہوگئے جب کہ دو سپاہیوں سمیت 3 شہری زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کے جواب میں بھرپور کارروائی کی اور بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 9 بھارتی فوجی ہلاک جبکہ دیگر 9 زخمی ہوگئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ میں بتایا کہ بھارتی فوجیوں کو اپنی جوانوں کی لاشیں اٹھانے اور زخمیوں کو نکالنے میں مشکلات کا سامنا ہے، بھارتی فوج سفید جھنڈے لہرا رہے ہیں جس کے بارے میں انہیں سیز فائر کی خلاف ورزیوں سے پہلے سوچنا چاہیے اور فوجی اقدار کا احترام کرتے ہوئے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

Leave a Reply

Back to top button
Click to listen highlighted text!