پاکستانتازہ ترین

سعودی عرب نے 3ارب ڈالرز قرض دیا جس پر چارفیصد سالانہ سود ہے

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ جنوری میں تجارتی خسارے میں 1.5 ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے‘ فروری اور مارچ میں مزید کم ہو جائے گا‘ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 28میں سے 27 اہداف مکمل کر لئے ہیں‘صرف ایک شرط کی وجہ سے ہمیں نشانہ بنایا جا رہا ہے‘یہ ہمارے ساتھ زیادتی ہے‘جو ممالک فیٹف میں پاکستان کے خلاف پوزیشن لیکر بیٹھے ہیں وہ ہمارے دوست نہیں ہیں‘امیدہے اگلے جائزے میں ہم گرے لسٹ سے نکل جائیں گے ‘ .

گورنرا سٹیٹ بینک باقر رضا کو ماہانہ 25 لاکھ روپے تنخواہ اور دیگر مراعات مل رہی ہیں‘سعودی عرب نے 3ارب ڈالرز قرض دیا جس پر چارفیصد سالانہ سود ہے جو ہر تین ماہ میں ادا کرنا ہوگا‘ قرض کی واپسی یک مشت ہو گی ‘ضرورت پڑی تو قرض واپسی میں توسیع بھی کر الیں گے‘.

سعودی عرب نے کہا ہے کہ ہم نے کہیں ڈیفالٹ کیا تو یہ رقم واپس لے سکتے ہیں مگر ہم دیوالیہ ہوں گے نہ ہی قرضوں پر ڈیفالٹ کریں گے ‘قرض پر شرائط تو ڈالی جاتی ہیں ، لازم نہیں کہ ان کا نفاذ بھی کیا جائے ‘سعودی عرب سے تاخیر سے ادائیگی پر حاصل تیل ابھی استعمال نہیں کیا ، وہ اگلے ماہ استعمال کریں گے۔

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران رخسانہ زبیری، جام مہتاب، افنان اللہ اور مشتاق احمد کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پیٹرول کی قیمت 92 ڈالرز بیرل پر ہے‘ہم نے تیل کی قیمت 35 سے 40 فیصد بڑھائی ہے، روپے پر پریشر تھا اب نہیں ہے.

وزیرخزانہ نے بتایاکہ پاکستان ایف اے ٹی ایف (فیٹف) کی گرے لسٹ میں ملا گزشتہ حکومت میں پاکستان لازمی وائٹ لسٹ میں رہا ،گورنر سٹیٹ بینک باقر رضا کو ماہانہ 25 لاکھ روپے تنخواہ مل رہی ہے، ڈاکٹر باقر رضا نے 18 سال آئی ایم ایف کے لئے کام کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button