خواتینمزیدار پکوان

لاہوری مچھلی بنانے کا طریقہ

اجزاء
مچھلی: ایک کلو
بیسن: ایک کپ
گرم مصالحہ: (پاؤڈر) ایک کھانے کا چمچ)
زیرہ: (بُھنا ہوا) ایک چائے کا چمچ
ہلدی: ایک چائے کا چمچ
نمک: حسبِ ذائقہ
چاول کا آٹا: دو کھانے کے چمچ
لیموں کا رس: پانچ کپ
کٹی سرخ مرچ: ایک کھانے کا چمچ
اجوائن: آدھا چمچ
کوکنگ آئل: تین کپ
پانی: دو کپ
بنانے کا طریقہ
پہلا مرحلہ
مچھلی کو تازہ پانی سے دھو کر لمبے پتلے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ مچھلی کے ٹکڑوں کو لیموں کے رس میں ڈبو دیں۔ اس میں نمک ملا کر 10 منٹ تک پڑا رہنے دیں۔ پھر نل کے نیچے اچھی طرح دھو لیں۔ چاول کے آٹے میں ایک کپ پانی، ہلدی، تین عدد لیموں کا رس ملا لیں۔ اب بیسن اور چاول کے آٹے کو گرم مصالحہ، سرخ مرچ، زیرہ، اجوائن اور ہلدی ملا کر اچھی طرح مکس کریں۔
دوسرا مرحلہ
مچھلی کے ہر ٹکڑے کو چاول پانی میں ڈبوئیں، اس کے اوپر کٹے ہوئے لیموں سے بیسن کا مکسچر لگائیں۔ یہ عمل مچھلی کے تمام ٹکڑوں پر دہرائیں اور انہیں آدھے گھنٹے کے لیے پڑا رہنے دیں۔
تیسرا مرحلہ
درمیانے سائز کے برتن میں تیل کو گرم کریں اور میرینیٹ کی ہوئی مچھلی تیز آنچ پر اس وقت تک ڈیپ فرائی کریں کہ یہ گولڈن براؤن ہو جائے۔ مچھلی کو برتن سے نکالیں اس کے اوپر چٹکی سے گرم مصالحہ ڈالیں۔ لیجیے! چٹ پٹی لاہوری مچھلی تیاری ہے۔ روٹی یا چاول کے ساتھ پیش کریں۔

Leave a Reply

Back to top button