تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

لاہور میں برائیڈل ویک کے دلربا جلوے

برائیڈل ویک میں نہ صرف عروسی جوڑوں پر کام کے مختلف انداز متعارف کروائے گئے بلکہ بالوں کے دلکش سٹائل اور میک اپ کے نئے انداز بھی دیکھنے کو ملے۔

پاکستان فیشن ڈیزائن کونسل نے لوریل پیرس کے تعاون سے لاہور میں ایک بار پھر برائیڈل ویک کا کامیاب اہتمام کیا۔تین روزہ اس برائیڈل شو میں برائیڈل کے ساتھ ہئیر اینڈ میک اپ کے نئے انداز متعارف کروائے گئے جو کہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے۔

برائیڈل ویک میں نہ صرف عروسی جوڑوں پر کام کے مختلف انداز متعارف کروائے گئے بلکہ بالوں کے دلکش سٹائل اور میک اپ کے نئے انداز بھی دیکھنے کو ملے۔

جس طرح پہلے بھی فیشن اور برائیڈل ویکس میں مختلف سلیبرٹیز ریمپ پر واک کرتی ہیں اسی طرح اس برائیڈل ویک میںبھی ہمایوںسعید،مہوش حیات،فواد خان کے علاوہ مختلف گلوکاروں نے ریمپ پر نہ صرف اپنے جلوے بکھیرے بلکہ گانے بھی گائے۔

برائیڈل ویک میں بنک الفلاح رائزنگ ٹیلنٹ کا مقابلہ ہوا جیتنے والے کو پانچ لاکھ کا انعام بھی دیا گیا۔

اس کے علاوہ مینز برائیڈل وئیر کو بھی ڈیزائنرز نے خوبصورت انداز میں پیش کیا۔برائیڈل ویک کے پہلے روز کرما ریڈ ،علی ذیشان ،ثانیہ مسکتیہ نے اپنی برائیڈل کلیکشن متعارف کروائی ۔

اسی روز بنک الفلاح نے ایک رائزنگ ٹیلنٹ کا مقابلہ کروایا جس میں چار ڈیزائنرز ،ماہین تاثیر،زرمیشہ ڈار،جیم بائے حمزہ بخاری اور فائزہ ثقلین نے اپنی اپنی کلیکشن کے جلوے ریمپ پر بکھیرے۔

ان چاروں میں جیت کا فیصلہ برائیڈل ویک کے چوتھے روز کیا گیا اور حمزہ بخاری ونر قرار پائے ۔دوسرے روز ثناءسیفاز،فہد حسین نکی نینا اور میشا لاکھانی نے اپنی کلیکشن متعارف کروائی

اسی روز پی ایف ڈی سی نیو برائیڈل ڈیزائنرز کا مقابلہ ہوا جس میں سیفیوز بائے ثناءیاسر،ماہ گل نے حصہ لیا۔ہاﺅس آف کامیار روکنی نے اپنی بہترین برائیڈل کلیکشن متعارف کروائی۔تیسرے روز شمائل انصاری ،نومی انصاری ،عمارا خان،سائرہ شاکرا،آصفہ نبیل نے اپنی برائیڈل کلیکشن متعارف کروائی۔

Leave a Reply

Back to top button