پاکستان

لاہور میں برطانیہ سے آئی لڑکی سے مبینہ زیادتی

لاہور کے علاقے وحدت کالونی میں برطانیہ پلٹ لڑکی سے مبینہ زیادتی کا ملزم گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
امان نامی لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے والد کی وفات پر پاکستان آئی تھی، لیکن سوتیلی والدہ نے اسے گھر سے نکال دیا۔
متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ سوتیلی ماں کی جانب سے گھر سے نکالے جانے کے بعد وہ وحدت کالونی میں اپنے والد کے دوست سید تقویم کے گھر چلی گئی، وہاں اُن کے بیٹے فیضان نے اُسے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے ملزم فیضان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا اور تفتیش شروع کردی۔

Leave a Reply

Back to top button