تازہ ترینسپورٹس

لاہور ٹیسٹ کا چوتھا دن، 351 کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے 73 رنز

لاہور ٹیسٹ کا چوتھا دن اختتام پذیر ہوگیا، آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 351 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم نے بغیر کسی نقصان پر 73 رنز بنالیے تھے۔ 

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے دلیرانہ فیصلہ لیتے ہوئے اپنی اننگز 227 رنز پر ڈکلیئر کرکے قومی ٹیم کے لیے 351 رنز کا ہدف مقرر کیا۔

ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کھیل کے پہلے سیشن میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی مہمان ٹیم کے ان فارم اوپنر عثمان خواجہ نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوئے تاہم امپائر نے اوور اسٹیپنگ پر نو بال قرار دی اور یوں عثمان خواجہ ناٹ آؤٹ قرار پائے۔

اس صورتحال کے کچھ دیر بعد ہی شاہین شاہ نے نصف سینچری مکمل کرنے والے ڈیوڈ وارنر کو 51 رنز پر بولڈ کیا۔

مہمان ٹیم کی دوسری وکٹ لیوشین کی تھی وہ 36 رنز بنا سکے جبکہ تیسری وکٹ اسمتھ کی تھی وہ 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

مہمان ٹیم کا دوسری اننگز کا اسکور 227 رنز پر پہنچا تو کپتان پیٹ کمنز نے اننگز ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کیا اور یوں پاکستان کو  جیت کیلئے 351 رنز کا ہدف ملا۔

میچ میں اب سے کچھ دیر پہلے تک پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 9 رنز بنا لیے ہیں۔

چوتھے دن کے کھیل میں آسٹریلوی ٹیم 11 رنز بغیر کسی نقصان کے اپنی دوسری اننگز آگے بڑھائے گی، گزشتہ روز کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا کو مجموعی طور پر 134 رنز کی برتری حاصل تھی۔

قومی ٹیم پہلی اننگز میں 268 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جبکہ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 391 رنز بنائے تھے۔

میچ شروع ہونے سے قبل پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم پہنچیں جہاں دونوں ٹیموں نے ہلکی پھلکی پریکٹس کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button