تازہ ترینپاکستان سے

لاہور: کالعدم تنظیم سے تصادم، 6 پولیس اہلکار زخمی

پولیس کی جانب سے ریلی کے شرکاء پر کی گئی آنسو گیس شیلنگ سے مقامی آبادی کے مکین بھی متاثر ہوئے ہیں۔

لاہور کے چوک یتیم خانہ سے کالعدم تنظیم کی ریلی شاہدرہ پہنچ گئی، پولیس اور کالعدم تنظیم کے کارکنوں میں بتی چوک میں تصادم ہوا ہے۔

کالعدم تنظیم کے کارکنوں کے تشدد سے 6 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

ادھر پولیس کی جانب سے ریلی کے شرکاء پر کی گئی آنسو گیس شیلنگ سے مقامی آبادی کے مکین بھی متاثر ہوئے ہیں۔

امن و امان کے باعث راوی روڈ، لوئر مال روڈ، چوک یتیم خانہ میں راستے بند ہیں۔

راستے بند ہونے کے باعث شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Leave a Reply

Back to top button