تازہ ترینٹیکنالوجی

ایپل کا سستا آئی فون 8 مارچ کو مارکیٹ میں آ جائے گا

ایپل کی جانب سے آئی فون ایس ای 3 کو 8 مارچ کو متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایپل کی جانب سے 8 مارچ کے ایونٹ میں آئی فون ایس ای 3 کے ساتھ آئی پیڈ ائیر اور میک منی کو بھی پیش کیا جاسکتا ہے ۔

ایپل کی جانب سے پہلے ہی بتایا جاچکا ہے کہ آئی او ایس 15.4 کو مارچ میں متعارف کرایا جائے گا جو ابھی بیٹا ورژن میں دستیاب ہے ۔

یہ نیا آپریٹنگ سسٹم فیس ماسک کے ساتھ بھی ڈیوائس ان لاک کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

لیکس کے مطابق آئی فون ایس ای 3 میں 5 جی سپورٹ کے ساتھ 4.7 انچ کا ڈسپلے دیئے جانے کا امکان ہے جس میں ٹچ آئی ڈی کا فیچر بھی موجود ہوگا۔

فون کے اندر ایپل کا اپنا طاقتور اے 15 پراسیسر موجود ہوگا جو آئی فون 13 سیریز کا بھی حصہ ہے۔

اس کے علاوہ 4 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دستیاب ہوسکتے ہیں۔

فون کے بیک پر ایک ہی کیمرا ہوگا جو 12 میگا پکسل سنسر سے لیس ہوگا جبکہ ڈیوائس کی بیٹری 1820 ایم اے ایچ کی ہوسکتی ہے جس کے ساتھ 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ ہوگی۔

لیک کے مطابق آئی فون ایس ای کی قیمت 300 ڈالرز (52 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہونے کا امکان ہے اور اس طرح یہ کمپنی کی تاریخ کا سستا ترین فون بھی ہوگا۔

اس وقت آئی فون ایس ای کے موجودہ ماڈل کی قیمت 399 ڈالرز ہے مگر اس کے نیکسٹ جنریشن ماڈل کو کمپنی بنیادی طور پر بھارت کو مدنظر رکھ کر ہی تیار کررہی ہے، جس کے باعث قیمت کم رکھے جانے کا امکان ہے تاکہ وہاں شیاؤمی اور رئیل می جیسے برانڈز کو ٹکر دی جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button