تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

لاہور کی خاتون پروفیسر کا شہباز گل سے ڈگری لینے سے انکار

ادھر سمن آباد کالج کی پرنسپل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خاتون پروفیسر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کیا گیا۔

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے کانووکیشن میں خاتون پروفیسر نے شہباز گل سے ڈگری لینے سے انکار کردیا۔

بتایا جارہا ہے کہ سمن آباد کالج کی خاتون پروفیسر کا نام پکارا گیا مگر وہ اسٹیج پر نہیں آئیں۔

دوسری جانب صحافی نے شہباز گل سے سوال کیا کہ خاتون پروفیسر نے ٹوئٹ کے ذریعے آپ سے ڈگری لینے سے انکار کیا ہے؟

جس پر وزیراعظم کے معاون خصوصی نے جواب دیا کہ ملک میں جمہوریت ہے، ہر ایک کو حق حاصل ہے۔

ادھر سمن آباد کالج کی پرنسپل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خاتون پروفیسر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کیا گیا۔

انہوں نے واقعے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون پروفیسر نے ایسی کوئی بات نہیں کی۔

Leave a Reply

Back to top button