تازہ ترینفن اور فنکار

میں طلاق ہوجانے پر بالکل دکھی نہیں ہوں

ماڈل و اداکارہ آمنہ بابر نے تصدیق کی ہے کہ ان کی طلاق ہو چکی ہے، وہ اور ان کے سابق شوہر مشترکہ طور پر بیٹی کی پرورش کر رہے ہیں۔

آمنہ بابر نے فروری 2019 میں قریبی دوست زاہد نون کے ساتھ شادی کی تھی اور ان کے ہاں اسی سال دسمبر میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

شادی کے تین سال بعد اب ماڈل و اداکارہ نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے تصدیق کردی کہ ان کی طلاق ہو چکی، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کی طلاق کب ہوئی۔

اداکارہ سے مداح نے سوال کیا کہ اب وہ اپنے شوہر کے ساتھ انسٹاگرام پر تصاویر کیوں شیئر نہیں کرتیں؟ جس پر انہوں نے ان سے طلاق ہوجانے کی تصدیق کی۔

آمنہ بابر نے بتایا کہ چوں کہ اب وہ میاں اور بیوی نہیں رہے، ان کے درمیان معاملات اچھے نہیں چل رہے تھے، جس وجہ سے ان کی طلاق ہوئی۔

اداکارہ و ماڈل نے سابق شوہر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اچھے والد ہیں اور دونوں بیٹی کی مشترکہ پرورش کر رہے ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں آمنہ بابر نے کہا کہ وہ طلاق ہوجانے پر دکھی نہیں ہیں اور وہ طلاق یافتہ خواتین سے متعلق لوگوں کی سوچ تبدیل کرنے کے لیے مذکورہ معاملے پر کھل کر بات کر رہی ہیں۔

ماڈل نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ طلاق کا مطلب کسی بھی چیز کا خراب اختتام نہیں بلکہ خوشگوار اختتام ہے، اسی لیے ہی انہوں نے خوشی سے اپنی طلاق کی تصدیق کی۔

طلاق کے بعد کی زندگی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ماڈل نے لکھا کہ وہ شادی کے اختتام کے بعد اب کافی بہتر محسوس کر رہی ہیں۔

ساتھ ہی لکھا کہ اب ان کا واحد مقصد بیٹی کی مشترکہ اور بہتر پرورش کرنا ہے جب کہ اس وقت ان کے حالات اتنے بہتر ہیں کہ ایسے کبھی زندگی میں بہتر نہ تھے۔

لوگوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ ان کا وزن 49 کلو جب کہ قد 5 فٹ 6 انچ ہے اور ان کی رنگت اگرچہ گوری ہے مگر حقیقت میں ان کی جلد خراب ہے مگر وہ میک اپ اور دوسرے احتیاطی طریقوں کی وجہ سے ہر وقت خوبصورت دکھائی دیتی ہیں۔

اداکارہ نے مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے اپنے ہاں سیزر آپریشن کے ذریعے بیٹی کی پیدائش کے حوالے سے بھی بات کی اور بتایا کہ بیٹی کی پیدائش کے تین ماہ بعد انہوں نے ورزش کرنا شروع کردی تھی۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ان کے گائناکولوجسٹ ایک مرد ڈاکٹر تھے اور انہوں نے خواتین کو لاہور کے اسی ہسپتال میں بچوں کو جنم دینے کا مشورہ دیا، جہاں انہوں نے بچی کو جنم دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button