پاکستانتازہ ترین

دہشت گردی کو دوبارہ سر نہیں اٹھانےدیں گے ، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فارمیشنز ہر طرح کے خطرے سے نمنٹے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں کورکمانڈر کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس میں ملک کی داخلی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال سمیت بدترین سیلاب اورامدادی کاموں میں فارمیشنزکی کوششوں پرتفصیلی گفتگو ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے شرکا نے سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی اور بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر صورت سیلاب متاثرین کی بحالی یقینی بنائی جائے گی۔

کورکمانڈر کانفرنس میں آرمی چیف نے سیلاب متاثرین کی مشکلات کے ازالےکیلئے فارمیشنز کےکردارکی تعریف کی، ساتھ ہی آرمی ڈاکٹرز،پیرامیڈیکس اسٹاف کی خدمات کوبھی سراہا، اس کے علاوہ آرمی چیف نے انجینئرزاور ایف ڈبلیو اوکی کوششوں کی بھی تعریف کی ۔

شرکا سے مخاطب ہوتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ فارمیشنز ریلیف بحالی اورتعمیرنو میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں اور متاثرہ علاقوں میں معمولات زندگی کی بحالی کو جلد ازجلد یقینی بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button