تازہ تریندلچسپ و حیرت انگیز

24 سالہ افغان لڑکی نے خودکشی کیوں کی ؟ آنسو نہ تھمے ایسی کہانی

بیٹی کی موت کے غم میں نڈھال 50 سالہ بسمینہ (فرضی نام) مریم کی ماں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ رات کا کھانا ہم نے اکٹھے کھایا، وہ بظاہر ٹھیک تھی لیکن مجھ سے اکثر کہتی تھی کہ ’یہاں زندگی بہت مشکل ہو گئی ہے، چلو ماں کہیں اور چلتے ہیں‘، تو میں بولتی کہ ’کہاں جائیں گے ہمارے ویزوں کے ری نیول کا مسئلہ ہے‘۔

بسمینہ نے بتایا کہ میری بیٹی پڑھی لکھی لڑکی تھی، لیکن یہاں اسے روز گار نہیں مل رہا تھا، ایک جگہ کام کی بات چل رہی تھی لیکن وہاں سے بھی اسے مایوسی ہوئی، اوپر سے گھر کا کرایہ جبکہ بجلی کا 50 ہزار روپے کا آگیا۔

بسمینہ نے بتایا کہ اُس رات انہی باتوں میں کافی رات ہوگئی تو میں سونے کے لئے لیٹ گئی، لیکن مریم اپنے منگیتر سے بات کر رہی تھی جومزار شریف میں رہتا ہے۔ وہ اس سے پیسے بھجوانے کا تقاضا کر رہا تھا لیکن مریم نے اُسے بتایا کہ ان کے پاس تو خود کے اخراجات کے لئے پیسے نہیں تو وہ اسے کہاں سے رقم لا کر دے۔ ان کے معاشی حالات روز بروز خراب ہو رہے ہیں۔ کبھی ایک سے قرض مانگتے ہیں کبھی دوسرے سے، جس کو اتارنا مشکل ہے۔

ایسے میں منگتیر کی طرف سے پیسوں کی ڈیمانڈ نے اسے توڑ کر رکھ دیا‘۔

بسمینہ کے مطابق بس اسی پریشانی نے میری بیٹی کو خودکشی پر مجبور کر دیا۔ ’اُس نے فون بند کیا تو کچھ دیر بعد عمارت کی پانچویں منزل سے نیچے چھلانگ لگا دی۔ جب وہ نیچے گری تو اس کی حالت بہت خراب تھی اگرچہ پڑوسی اسے گاڑی میں ڈال کر اسپتال لے گئے لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی اور راستے میں ہی اللہ کو پیاری ہو گئی‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button