تازہ ترینجرم کہانی

چرسی تکہ کے مالک کی ضمانت منظور

عدالت نے چرسی تکہ ہوٹل کے مالک نثار چرسی کی ضمانت منظور کرلی۔

چرسی تکہ ہوٹل کے مالک کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے نثار چرسی کی ضمانت منظور کرلی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ نمک منڈی میں ہوٹل مالک نے غیر ملکی سیاح خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کیں، لوگوں کی شکایات پر ملزم کے خلاف تھانہ شاہ قبول میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ نثار چرسی کی غیرملکی خواتین سیاحوں کے ساتھ ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جبکہ پولیس نے ملزم کو گزشتہ رات گرفتار کیا تھا۔

ہوٹل مالک نثار کے خلاف سب انسپکٹر نعیم کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ پشاور میں معروف فوڈ اسٹریٹ نمک منڈی سیاحوں کی پسندیدہ جگہ ہے اور نثار خان کے ریسٹورنٹ پر ملکی اور غیر ملکی سیاح بڑی تعداد میں روایتی کھانے کے لیے آتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button