Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it   Click to listen highlighted text! Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it
تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

لنڈسے لوہن کی مسلمان بوائے فرینڈ سے منگنی

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لنڈسے لوہن کے منگیتر، بدر شمس دبئی میں گلوبل انویسٹمنٹ بینک کریڈٹ سوئس کے اسسٹنٹ نائب صدر ہیں اور لنڈسے لوہن سے اُن ملاقات دو سال قبل ہوئی تھی۔

ہالی ووڈ اداکارہ لنڈسے لوہن نے اپنے قریبی مسلمان دوست بدر شمس سے منگنی کر لی ہے۔

لنڈسے لوہن کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر گزشتہ روز اپنی منگنی کا اعلان کیا گیا۔

لنڈسے لوہن نے اپنے منگیتر کے ساتھ چند تصویریں بھی شیئر کی ہیں، اِن تصویروں میں لنڈسے لوہن کو منگنی کی انگوٹھی پہنے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

لنڈسے لوہن نے اس پوسٹ کے کیپشن میں اپنے منگیتر کے لیے ایک محبت بھرا کیپشن بھی لکھا ہے۔

اُن کا اپنے کیپشن میں منگیتر کے لیے کہنا ہے کہ ’میری محبت، میری زندگی، میرا خاندان اور میرا مستقبل،‘ اُنہوں نے اس پوسٹ میں اپنے منگیتر بدر شمس کو بھی ٹیگ کیا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لنڈسے لوہن کے منگیتر، بدر شمس دبئی میں گلوبل انویسٹمنٹ بینک کریڈٹ سوئس کے اسسٹنٹ نائب صدر ہیں اور لنڈسے لوہن سے اُن ملاقات دو سال قبل ہوئی تھی۔

Leave a Reply

Back to top button
Click to listen highlighted text!