اہم واقعات

2 مارچ کے اہم واقعات

واقعات

1961ء – پاکستان میں فیملی لا آرڈینینس کے ذریعے تعدد ازواج کو غیر قانونی قرار دیا گیا اور خواتین کو طلاق کے مطالبے اختیار دیا گیا۔
1963ء – پاکستان نے چین کے ساتھ سرحدی معاہدے پر دستخط کیے۔ یہ واقعہ چین کے ساتھ پاکستان کے دوستانہ تعلقات کی طرف ایک اہم قدم تھا۔
2004ء – پاکستان کے شہر کوئٹہ میں اہل تشیع کی ایک مسجد پر حملے میں 54 افراد ہلاک ہو گئے۔
2008ء – درہ آدم خیل میں زرغن خیل کے مقام پر جرگے میں خودکش حملہ، 40 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی۔
1992ء ازبکستان کی اقوام متحدہ میں شمولیت۔
1970ء روڈیسیا کو جمہوری خود مختاری حاصل ہوئی،جو آج کل زمبابوے کے نام سے جانا جاتا ہے۔
1903ء نیویارک میں خواتین کے لیے مارتھا واشنگٹن ہوٹل کھولا گیا۔ یہ خواتین کے لیے کھولے جانے والا پہلاہوٹل تھا۔

ولادت
1968ء – ڈینیئل کریگ، برطانوی اداکار

وفات
1972ء – پاکستان کے نامور شاعر ناصر کاظمی
2013ء – پاکستان کی نامور شاعرہ شبنم شکیل

تعطیلات و تہوار
1956ء مراکش نے فرانس سے آزادی حاصل کی۔
1836ء انقلاب ٹیکساس :جمہوریہ ٹیکساس کا میکسیکو سے اعلان آزادی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button