تازہ ترینسیاسیات

عمران خان نے مارشل لاء کی دھمکیوں کو غیر آئینی قرار دے دیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مارشل لا کی دھمکیوں کو غیر آئینی قرار دے دیا اور کہا پاکستان میں مارشل لا کے دن چلے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ڈی بلیو اردو کو انٹرویو میں مارشل لاء کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مارشل لاکےدن گئے،دھمکیاں غیرآئینی ہیں۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر سپریم کورٹ کے فیصلے تسلیم نہیں کرتے تو اس کا مطلب پاکستان میں قانون ختم ہوگیا، ہم جنگل کے قانون کی طرف جا رہے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ منتخب حکومت کے پاس اگر اختیار نہیں اور وہ اختیار کہیں اور ہے تو کوئی انتظامی نظام کام نہیں کر سکتا، سیاسی جماعت بیچ کا راستہ ڈھونڈتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے ذریعے سیاسی استحکام کے بغیر معیشت سنبھل نہیں سکے گی، انہیں الیکشن میں اپنی موت نظر آ رہی ہے اور پنجاب میں ہار کا ڈر ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان کو ٹھیک کرنے کے لیے سرجری کرنی پڑے گی اور بڑے فیصلے کرنے ہوں گے، جس کے لیے بڑا مینڈیٹ چاہیے جو الیکشن سے آئے گا۔

گذشتہ روز وڈیولنک خطاب میں سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن ہارنے کےخوف سےآئین کوپامال کیاجارہاہے، مجھےراستےسےہٹاکرنوازشریف کو واپس لانےاوراکتوبرمیں الیکشن کرانے کا منصوبہ تھا، ہم اکتوبرمیں بھی کمزور نہیں ہوں گے حکومتی پارٹیاں کمزورہوں گی۔

پی ڈی ایم جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ان جماعتوں کوخوف ہے یہ الیکشن ہارجائیں گے،حکومتی لوگ ججز کی فیملیوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں، ڈرا رہے ہیں، یہ لوگ الیکشن ہارنےکےخوف سےآئین کوپامال کررہےہیں، میرے خلاف انہوں نے143کیسزکیے،میرےگھرپرحملےکرادیئے،میری کردارکشی کی گئی،اہلیہ کی کردارکشی کی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button