تازہ تریندیسی ٹوٹکےصحت

لیمن آئل:دل کو دے تقویت اور بنائے آپکو مضبوط اور توانا

وٹامن سی، سٹرک ایسڈ،، پوٹاشیم، فاسفورس، پروٹین، وٹامن اے، بی، سی، فولاد کاربوہائیڈریٹس وغیرہ پائے جاتے ہیں۔ اس کا چھلکا، رس اور بیج غذائی اور ادویاتی اہمیت کے حامل ہیں۔

کاغذی لیموں ترشاوہ خاندان کا ایک اہم رکن ہے جس کا تعلق روٹیسیی فیملی سے ہے۔ اس کی پیداوار دنیا کے ہر حصّے میں ہوتی ہے، پاکستان میں اس کی کاشت زیادہ تر ساہیوال، ملتان، سرگودھا، گجرات، گوجرنوالہ اور رحیم یار خان میں ہوتی ہے۔ صوبہ پنجاب کے علاوہ صوبہ سرحد اور صوبہ سندھ کے اکثر علاقوں میں کامیابی سے کاشت کیا جاتا ہے۔

غذائی وکیمیائی اجزاء
وٹامن سی، سٹرک ایسڈ،، پوٹاشیم، فاسفورس، پروٹین، وٹامن اے، بی، سی، فولاد کاربوہائیڈریٹس وغیرہ پائے جاتے ہیں۔ اس کا چھلکا، رس اور بیج غذائی اور ادویاتی اہمیت کے حامل ہیں۔

لیمن آئل کے فوائد
لیمن آئل کے بے شمار فوائد میں سے چند ایک یہ ہیں۔

ہڈیاں مضبوط بنائے، شوگر مٹائے
ماہرین کا کہنا ہے کہ لیمن آئل میں شامل معدنیات ہڈیوں میں مضبوطی کے ساتھ ساتھ جوڑوں پر حرکت میں سہولت پیدا کرتی ہیں۔ تحقیق کے مطابق دوسرے رس دار پھلوں کی طرح لیموں میں بھی ”پیکٹن“ نامی ایک مادّہ پایا جاتا ہے جو جسم میں چکنائی جمع ہونے نہیں دیتا بلکہ خون میں شکر کی مقدار بھی کنٹرول کرتا ہے۔

وزن میں کمی لائے، دل کی حفاظت کرے
لیمن آئل چونکہ انٹی آکسیڈینٹ ہوتا ہے اس لئے جسم سے فاضل مادوں کا اخراج کر کے موٹاپے سے بچاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ ایک ایسا ٹانک ہے جس سے آپ اپنے وزن میں کمی لا سکتے ہیں۔ ا س کا استعمال جہاں جسم سے فالتو چربی ہٹا کر کولیسٹرول کو کم رکھتا ہے، وہیں اس میں پوٹاشیم کی وافر مقدار دل کو کام کرنے کے قابل رکھنے میں مدد دیتی ہے۔

جلدی امراض سے بچائے، قوت مدافعت بڑھائے
لیمن آئل میں وٹامن سی کثیر مقدار میں پایا جاتا ہے جس کا کام جلدکے امراض کو دور کرنا اور قوت مدافعت کو بڑھانا ہے اس سے جسم کو بیماریوں اور جراثیموں سے لڑنے کی طاقت حاصل ہوتی ہے۔ اور آپ کا چہرہ اور جلد کیل مہاسوں، دانوں اور خارش سے محفوظ رہتی ہے۔

1 2اگلا صفحہ

Leave a Reply

Back to top button