تازہ ترین

آج سے اتحادی حکومت کی حمایت کا اعلان شروع کردیں گے

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ آج سے اتحادی حکومت کی حمایت کا اعلان شروع کردیں گے، 25 مارچ کو میدان عمران خان کے حق میں ہو جائے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید  نے کہا کہ ایم کیو ایم بھی عمران خان کا ساتھ دے گی، پرویز الہٰی سے بات نہیں ہوئی۔

مولانا فضل الرحمان کو خبردار کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تصادم کا خدشہ ہے، انتشار پھیلا تو ذمے دار مولانا فضل الرحمان ہوں گے، یہ سارے بھاگ جائیں گے، مولانا دھر لیے جائیں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں خانہ جنگی ہوئی تو قیمت مولانا کوادا کرنا پڑے گی، یہ نہ ہوکہ عدم اعتماد عدم استحکام کی طرف منتقل ہوجائے۔

شیخ رشید  پی ٹی آئی ہجوم سے گزر کر اسمبلی جانے کی دھمکی پر بولے کہ کسی کو الجھنے اور لڑنے کی ضرورت نہیں، 27 مارچ کو اتوار ہے، اس دن ووٹنگ نہیں ہو رہی، سیاست سے اسٹیبلشمنٹ دور ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان جیتے یا ہارے فائدہ عمران خان کو ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button