صوبہ پنجاب کے شہر پاکپتن میں لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کی گئی جس سے خاتون جاں بحق ہوگئیں، پولیس ملزمان کو تلاش کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے علاقے ٹبہ شیر کوٹ میں لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئیں جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ رقم کے تنازعے پر احمد اور جاوید نامی ملزمان نے فائرنگ کی۔
پولیس نے لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔