Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it   Click to listen highlighted text! Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it
فن اور فنکار

’ماشاءاللّہ! آپ ہماری بکری جیسی لگ رہی ہیں‘

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوشین شاہ نے اُن پر تنقید کرنے والے صارف سے فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید کے بارے میں پوچھ لیا۔
گزشتہ روز نوشین شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کیں جن میں اُنہوں نے منفرد قسم کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں نوشین شاہ کے ہمراہ اُن کی کچھ سہیلیاں بھی موجود ہیں جبکہ یہ تصویریں کسی تقریب کی ہیں۔
نوشین شاہ کی پوسٹ پر جہاں اُن کے مداحوں نے اُن کے اسٹائل کی خوب تعریف کی تو وہیں ناقدین نے تنقید کے خوب تیر بھی برسائے۔
مرات آفتاب نامی صارف نے اداکارہ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ نے بیلا حدید کو کاپی کرنے کی کوشش کی ہے۔‘
صارف کے کمنٹ کے جواب میں نوشین شاہ نے پوچھا کہ ’یہ بیلا حدید کون ہے؟‘
حماد حیدر نامی صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’ماشاءاللّہ! آپ ہماری بکری جیسی لگ رہی ہیں۔‘
صارف کی تنقید کے جواب میں نوشین شاہ نے قہقہے والا ایموجی بنادیا۔
واضح رہے کہ نوشین شاہ سمیت اکثر پاکستانی اداکاراؤں کو اُن کے لباس اور اسٹائل کی وجہ سے اکثر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
کچھ اداکارائیں ناقدین کو جواب دینے گریز کرتی ہیں جبکہ کئی اداکارائیں خوب کھری کھری سُناتی ہیں۔

Leave a Reply

Back to top button
Click to listen highlighted text!