فن اور فنکار

ماڈل کے گھرسے 10 ارب روپے مالیت کے زیورات چوری

ویب ڈیسک: برطانیہ کی مشہور ماڈل تمارا اکیلسٹون کے گھر میں ڈکیتی کی واردات، 10 ارب روپے مالیت کے زیورات چوری کر لیے گئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ماڈل تمارا ملک سے باہر کرسمس کی چھٹیاں منا رہی تھیں کہ ان کے گھر سے واردات ہو گئی جس میں اربوں روپے کی انگوٹھی، بریسلٹ اور بالیاں چور کر لی گئیں، زیورات کی مالیت 10 ارب روپے سے زیادہ بنتی ہے.
چوری ہونے والے زیورات تمارا اکیلسٹون کو ان کے والد نے شادی کے موقع پر تحفے میں دیے تھے۔
رپورٹس کے مطابق ان کے گھر کی نجی سکیورٹی پولیس کے ساتھ تعاون کر رہی ہے البتہ ماڈل اور ان کے گھر والے غم وغصے کی کیفیت میں ہیں کیونکہ چور ماڈل کے گھر الماری میں موجود تمام کی تمام جیولری پر ہاتھ صاف کر گئے.

Leave a Reply

Back to top button